بھارت

بی ایس ایف افسر کی طرف سے شادی شدہ خاتون کو جسمانی تعلقات قائم نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی

 

امرتسر 29 نومبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست پنجاب میں بارڈر سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی اور جسمانی تعلقات قائم نہ کرنے پر اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنے کی دھمکی دی ہے۔
بی ایس ایف اہلکار نے دو دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر پنجاب کے سرحدی علاقے وان تارا سنگھ میں ایک شادی شدہ خاتون کو دھمکایا اور اسے جسمانی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ بی ایس ایف اہلکار ستمبر سے متاثرہ خاتون کو اس کے ساتھ جسمانی تعلقات استوار کرنے پر مجبور کر رہا تھااورایسا نہ کرنے پر اسے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔متاثرہ خاتون نے بتایاہے کہ بی ایس ایف اہلکار اسے 22ستمبر سے مسلسل ہراساں کر رہا تھااور اس نے ڈیڑھ ماہ قبل کھالڑہ پولیس اسٹیشن میں بی ایس ایف اہلکار کے خلاف ایک شکایت بھی درج کرائی تھی، تاہم اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔خاتون نے مزید کہاکہ اسے بی ایس ایف اہلکار اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑی تھیں ۔بی ایس ایف افسر کی شناخت وجے کمار کے طور پرہوئی ہے جو وان تارا سنگھ میں بی ایس ایف کی جی برانچ میں تعینات ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button