بھارت

مسلم پرسنل لاء بورڈ کا حجاب معاملے پر کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع

نئی دہلی28مارچ (کے ایم ایس)آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بورڈ نے آج بھارتی عدالت عظمیٰ میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا ہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے اپنے فیصلے میںدرخواستوں کو خارج کرنے کی غلط وجوہات بیان کی ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے بالعموم مسلمانوں اور بالخصوص مسلمان لڑکیوں کے خلاف امتیازی سلوک ہوگا جنہیں تعلیم کے حق سے بھی محروم کیا جائے گا۔درخواست میں حجاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حنفی، مالکی، شافعی اور حنبلی سمیت تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کا اس بات پر اتفاق ہے کہ یہ ”واجب”(لازمی)ہے اورجواس پر عمل نہیں کریگا وہ گنہگار ہو جائے گی۔ 15مارچ کو اڈپی کے پری یونیورسٹی کالجوں میں پڑھنے والی مسلمان لڑکیوں کی طرف دائر کی گئی کئی درخواستوں کو کرناٹک ہائی کورٹ کے فل بنچ نے خارج کردیاتھا جن میں کلاس رومز میں حجاب پہننے کا حق مانگا گیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button