بھارت

بی جے پی حکومت نے ملک میں خوف و دہشت کا ماحول پید ا کر رکھا ہے، کانگریس

chidambar-620x322

نئی دہلی:انڈین نیشنل کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے ملک میں خوف و دہشت کا ماحول پید ا کر رکھا ہے ، حزب اختلاف کے کئی رہنماﺅ جیلوں میں ہیں اور انکی ضمانت مسترد کر دی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پی چدمبرم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بی جے پی ، آر ایس ایس نے خوف ودہشت کا ایسا ماحول پیدا کر دیا ہے کیونکہ ہرکوئی بات کرنے سے خوف محسوس کر تا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور محکمہ انکم ٹیکس ان حلقوں میں زیادہ فعال ہیں جہاں مخالف امیدوار مضبوط ہیں۔
انہوںنے کہا کہ اگر حالات یہی رہے تو بھارت انتخابی آمریت بن جائے گا۔ انہوںنے مزید کہا کہ مودی کے دور حکومت میں بھارت کمزور ہوتا چلا گیا ، مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے ۔ کانگریس رہنما نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بی جے پی کی آمریت کے خلاف آواز اٹھائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button