بنگلورویکم دسمبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلمان تاجروں کے خلاف ہندو انتہا پسند تنظیموں کی مہم مسلسل جاری ہے ۔ یہ تنظیمیںبندوﺅں پر زور دے رہی ہیں کہ وہ مسلمانوں کے ساتھ کاروبارنہ کریں۔
شمالی کرناٹک کے ضلع کوپل میں یہ مسئلہ زور پکڑتا جارہا ہے ۔ ضلع کے علاقے انجناوری میں مسلمانوں کی بہت سی دکانیں ہیں ۔ علاقے میں ایک تقریب کے دوان ہند و تنظیموں نے ایسے پوسٹر اور بینر لگائے جن کے ذریعے ہندوﺅں پر زور دیا گیا کہ مسلمانوں کی دکانوںسے خریدار ی نہ کریں ۔ یہ پوسٹر ہندو جاگرن ویدیکے نامی تنظیم کیطرف سے لگائے گئے۔