مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس کے اسپیشل یونٹ کی طرف سے 13کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ دائر

سرینگر 02دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) نے 13 بے گناہ کشمیریوں کے خلاف سرینگر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت میں چارج شیٹ دائر کی ہے۔
ایس آئی یو نے ان 7 کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے جو مقبوضہ کشمیراور بھارت کی مختلف جیلوں میں قیدہیں۔ ایس آئی یو نے چارج شیٹ میں بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے تین کشمیریوں کے نام بھی شامل کئے ہیں ۔تمام13 افراد پررواں سال 28مئی کوغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے اورآرمز ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت سرینگر کے پارمپورہ پولیس اسٹیشن میں درج ایک جھوٹے مقدمے میں فردم جرم عائد کی گئی ہے ۔پولیس نے سرینگر میں قمر واری کے علاقے برتھانہ میں مجاہدین کو پناہ دینے کے الزام میں متعدد کشمیریوں کے مکانوںکو ضبط کرنے کا عمل بھی شروع کیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button