مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلم تشخص کو مٹانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہاہے، غلام احمد گلزار

9378ada6-1ca0-41b8-90d5-136e6cd75f60سرینگر02 اپریل(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے کے مسلم تشخص کو مٹانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے جس میں وہ ہرگز کامیاب نہیں ہوگا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غلام احمد گلزار نے سنٹرل جیل سرینگر سے اپنے ایک پیغام میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں قتل و غارت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت ہندوتوا کی پالیسی پر عمل پیرا ہوکر مقبوضہ جموںوکشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے ایک گھناﺅنے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کشمیریوں پرزور دیا کہ وہ بھارت کے ان مکروہ عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کریں اور میر سید علی ہمدانی ؒ، شیخ نور الدین نورانیؒ جیسے بزرگوں کی سرزمین میں مذموم بھارتی عزائم کو ناکام بنائیں۔ غلام احمد گلزار نے سوپور میں ایک خاتون کی بے بنیاد الزامات میں گرفتاری کی بھی مذمت کی۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی انتظامیہ نے کشمیری ملازمین کو معطل کرنے کی مذموم پالیسی بنارکھی ہے اور اب تک بیسیوں ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا ہے۔ غلام احمد گلزار نے کہا کہ بھارت نے ایک منصوبہ بند طریقے سے مقبوضہ کشمیر کے تمام اداروں میں غیر کشمیریوں کو تعینات کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے تاکہ ان اداروں پر کشمیریوں کا کنٹرول ختم کیا جاسکے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما نے اپنے پیغام میں عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن قائم کرنے کیلئے تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ جنوبی ایشیاءمیں دیر پاامن قائم ہوسکے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button