بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک اور کشمیری کی پراسرار موت
ہریانہ 11 ستمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست ہریانہ میں ہفتے کے روزغیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک 40 سالہ کشمیری شال فروش کوپراسرار حالت میں مردہ پایاگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کپواڑہ میں ہندوارہ کے علاقے للم رامہال سے تعلق رکھنے والے محمد شفیع شاہ ولد عبدالستار شاہ کوضلع کیتھل کے علاقے شلفری گولہ میں اپنے کرایے کی رہائشگاہ پر مردہ پایاگیا۔محمد شفیع شاہ کے اہلخانہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ سات سال سے وہاں شال بیچنے کا کام کررہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کے کچھ افراد اور رشتہ دارلاش واپس لانے کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔یاد رہے بھارت میں ہندو انتہا پسندکشمیریوں کو تشدد کا بناتے رہے ہیں اور ان پر حملے کرتے رہے ہیںجبکہ اس سے پہلے بھی ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کے بعد کئی کشمیریوں کو پراسرارحالت میں مردہ پایا گیاہے۔