جموں

سرینگر:سڑک حادثات میں 11افراد جاں بحق،صورہ میں شہری کی لاش برآمد

accident_UPDhwBMd6M1690543699_1024

 

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سری نگر جموں شاہراہ پر ایک مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے دس افراد کی جانیں چلی گئی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ حادثہ آج رات تقریباً ڈیڑھ بجے ضلع رام بن کے علاقے بیٹری چشمہ نامی جگہ پر پیش آیا ۔ گاڑی سڑک سے پھسل کر کم از کم 3سوفٹ گہری کھائی میں جاگری۔بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ گاڑی میں غیر کشمیری مزدور سوار تھے جو کام کاج کے سلسلے میں سرینگر جارہے تھے۔
ادھرضلع اسلام آباد کے علاقے مزمو میں پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں ڈرائیور کی جان چلی گئی۔
دریں اثنا سرینگر کے علاقے صورہ میں 34سالہ طارق احمد بٹ کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button