جموں

مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کا کپتان پراسرار طورپر ڈوب کر ہلاک

جموں 29 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں تربیت کے دوران بھارتی فوج کا ایک کپتان پراسرار طورپر ہلاک ہو گیاہے۔
کپتان جموں خطے کے ضلع کے علاقے سیمل پور، بڈی برہمنہ میں ایک تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس کپتان کی موت کی اصل وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کر رہی ہے۔ لاش کا پوسٹ مارٹم جی ایم سی ہسپتال میں کیا گیا ۔بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے بھیوانی کے گائوں نند کا رہائشی کیپٹن ندیش سنگھ یادو اپنے ساتھیوں کے ساتھ جموں کے ڈومانہ بٹالین ہیڈ کوارٹرزسے بڈی برہمنہ کے سمیل پور تالاب میں تربیت کے لیے گیاتھا۔ اس دوران جیسے ہی ندیش سنگھ تالاب کے بیچ میں پہنچا تو اچانک بے ہوش ہونے کے بعد ڈوب گیا ۔ اسے فوری طورپر تالاب سے باہرنکالا گیا۔ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ کیپٹن کی مشتبہ حالات میں موت کی وجہ سے اس بارے میں پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں کے درمیان دشمنی کے واقعات ماضی میں بھی بڑے پیمانے پر رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔ پولیس اس حوالے سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button