بھارت

بھارت کواقتصادی محاذ پر جھٹکا،جی ڈی پی میں کمی کا امکان

نئی دہلی06دسمبر(کے ایم ایس) عالمی بنک نے بھارت کو اقتصادی محاذ پر جھٹکا لگنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے مالی سال 2022-23میں بھارتی معیشت کی شرح نمو گھٹا کر 6.9فیصدرہنے کا امکان ظاہر کیاہے۔
عالمی بینک نے اپنی ”انڈیا ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ” میں مانیٹری پالیسی میں سختی اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کو ملک کی ترقی کو متاثر کرنے والے عوامل قرار دیاہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال بھارت میں افراط زر کی اوسط شرح 7.1رہنے کا اندازہ ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں افراط زر اکتوبر میں کم ہو کر 6.77فیصد ہو گیا تھا جو ماہ ستمبر میں 7.41فیصد تھا۔ اس کی بنیادی وجہ کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی تھی۔ تاہم یہ مسلسل 10ویں مہینے تک ریزر بنک آف انڈیا کی مقررہ سطح سے اوپر رہا۔ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو 6.3فیصد پر آ گئی جو گزشتہ تین مہینوں میں 13.5فیصد تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button