مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:مودی حکومت نے ایک اور بے گناہ کشمیری کا مکان ضبط کرلیا

سرینگر07دسمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںبھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور میں جھوٹے الزامات کے تحت ایک اوربے گناہ کشمیری کامکان ضبط کرلیا ہے۔
پولیس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ19اگست 2021کو اونتی پورہ میں پولیس کو پامپور کے علاقے ڈنک محلہ کھریو کے رہائشی غلام احمد نجار کے گھر میں مجاہدین کے ایک گروپ کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ جس کے بعدپولیس اسٹیشن کھریو میں گھر کے مالک غلام احمد نجارکے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت مقدمہ درج کیاتھا۔بدھ کو غلام احمد نجار کا مکان اس مقدمہ میں ضبط کر لیاگیا ہے۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق تازہ ترین وحشیانہ کارروائی جھوٹے اورمن گھڑت الزامات کے تحت کشمیریوں کو ان کی زمینوں، جائیدادوں اور ملازمتوں سے محروم کرنے کی مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی جاری مہم کا حصہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button