بی جے پی نے دلی حکومت گرانے کیلئے 8سو کروڑ روپے مختص کیے ہیں، کجریوال
نئی دلی 26اگست( کے ایم ایس) بھارت میں عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے کہا ہے کہ بی جے پی نے دلی حکومت کو گرانے کیلئے 8سو کروڑ روپے مختص کیے ہیں اور ہمارے چالیس ارکان اسمبلی کو فی کس 20کروڑ روپے دیکر توڑنا چاہتی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کجر یدوال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک جانتا ہے کہ یہ آٹھ سو کروڑ روپے کس کے ہیں اور کہاں رکھے گئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا کوئی بھی ایم ایل اے نہیں ٹوٹ رہا اور حکومت مستحکم ہے۔ انہوں ے کہا کہ بی جے پی نے مہاراشٹر، کرناٹک ، مدھیہ پردیش اور گوا کی حکومتوںکو گرا دیااور اب وہ دہلی حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہماری حکومت کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے خلاف سراسر جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی گئی اور چودہ گھنٹے کے چھاپے کے بعد بھی انہیں کچھ نہیں ملا۔