پاکستان

”اوآئی سی“ کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طہ تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد 10دسمبر (کے ایم ایس )اسلامی تعاون تنظیم اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طہ تین روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے آج (ہفتہ )جاری بیان میں کہا گیا کہ اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر پاکستان کادورہ کررہے ہیں۔
سیکرٹری جنرل اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری سے ملاقاتیں کریں گے۔بیان میں کہا گیا کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور وزیر خارجہ بات چیت کے دوران مسئلہ کشمیر سمیت او آئی سی کے ایجنڈے پرتفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ حسین براہیم طہ اپنے وفد کے ہمراہ آزاد جموں وکشمیر کا دورہ بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ،جو اقوام متحدہ کے بعد دنیا کی دوسری سب سے بڑی تنظیم ہے اور جسکی 57 ریاستیں رکن ہیں ، ہمیشہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے۔ او آئی سی نے رواں برس 22 سے 23 مارچ کو اسلام آباد میں منعقدہ اپنی وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کے دوران تنازعہ کشمیر پر مشترکہ ایکشن پلان منظور کیا تھا۔ اس منصوبے کے تحت او آئی سی ممالک نے بھارت کے ساتھ اپنی دو طرفہ مصروفیات میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے اور کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے احترام پر زور دینے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کے لیے تعاون فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button