پاکستان

سکھ یاتری گرو نانک کا جنم دن منانے کے لئے لاہور پہنچ گئے

download (10)لاہور25: سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو جی کے 554ویں یوم پیدائش میں شرکت کے لیے تقریبا 3000سکھ یاتری ہفتے کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت سے پاکستان پہنچ گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی)کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد سلیم، پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی (PSGPC) کے سربراہ سردار امیر سنگھ، کمیٹی کے ارکان سردار ستونت سنگھ، سردار راویندر سنگھ اور دیگر نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (SGPC)امرتسر کے رہنما خوشمندر سنگھ نے پاکستان آمد پر میڈیا کو بتایا کہ پاکستانیوں کے لیے خصوصی محبت نے انہیں بار بار ملک کا دورہ کرنے پر مجبور کیا۔انہوں نے یاد دلایا کہ وہ تین بار پاکستان کی مقدس سرزمین پرآئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر باریاتریوں کے لیے سہولیات اور انتظامات بہتر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکھ یاتری کرتار پورراہداری کے کھلنے سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان میں گوردواروں کے تحفظ کے لیے انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان بالخصوص متروکہ وقف املاک بورڈ( ای ٹی پی بی) کے شکر گزار ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد سلیم نے بتایاکہ ای ٹی پی بی نے سکھ یاتریوں کے لیے رہائش اور سفری سہولیات کے علاوہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ای ٹی پی بی کے افسران اور ملازمین مہمانوں کی خدمت کے لیے دن رات مصروف رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ یاتریوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا بھر سے آنے والے تمام سکھ یاتریوں کا کھلے دل سے استقبال کرتے ہیں۔سردار امیر سنگھ نے کہا کہ تقسیم کے وقت پاکستان میں رہنے کا فیصلہ کرنے پر وہ اپنے والدین کے شکر گزار ہیں کیونکہ سکھ مذہب کے لیے یہ زمین مکہ اور مدینہ جیسی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button