بھارت

مودی حکومت نے اقلیتی طلباءکیلئے مولانا آزاد سکالر شپ سکیم بند کردی

نئی دلی10 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت میں نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے اقلیتی برادریوں کے طلباءکیلئے مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ سکالر شپ سکیم بند کر دی ہے۔
مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ کاآغاز 2009میں کانگریس کے دور حکومت میںکیا گیا تھاجس سے مسلمان، بدھ مت، عیسائی ، جین ، پارسی اور سکھ طلباءمستفید ہوتے تھے ۔ یہ سکیم سچر کمیٹی کی سفارشات کو نافذ کرنے کے ایک حصے کے طور پرشروع کی گئی تھی۔
بی جے پی حکومت کی اقلیتی امور کی وزیر سمرتی ایرانی نے پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا کو بتایا کہ حکومت مختلف سکیموں کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کے لیے فیلو شپ فراہم کرتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سوائے مولانا آزاد نیشنل فیلو شب کے یہ تمام سکیمیںجاری رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ سکیم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button