آزاد کشمیر

تحریک شباب المسلمین کے زیر اہتمام مظفرآباد میں سیمینار، ریلی کا انعقاد

01مظفرآباد10دسمبر(کے ایم ایس)جموں و کشمیر تحریک شباب المسلمین کے یوتھ ونگ کے زیراہتمام آج مظفرآباد میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے سلسلے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میںبھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا۔
6کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈائریکٹر لبریشن ریسرچ کمیشن راجہ سجاد لطیف خان، لوکل کونسلر سردار اقبال یاسین اعوان، بار کونسل کے ممبر اور سنٹرل بار کے سابق جنرل سیکرٹری سخاوت اعوان، سابق سول جج راجہ فہیم افتخار اور چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی، سنٹرل بار ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیرکے مفتی مہتاب حمید میر ایڈووکیٹ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سیمینار میں شرکت کی۔ مقررین نے اس موقع پر کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں اور اگر بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور مظالم بند نہ ہوئے تو بے لگام بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی جانوں کابہت زیادہ نقصان ہو گا۔انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔مقررین میں تنظیم کے وائس چیئرمین منیر کنشی، جنرل سیکرٹری زبیر درانی، چیف آرگنائزر فیض اللہ درانی، سیکرٹری اطلاعات شاہد اعوان، میڈیا ایڈوائزر امتیاز اعوان، ارشد اعوان، راجہ فیضان، چوہدری فہد پرویز، چوہدری عاطف، ابرار میر، عاطف میر اور احمد شیخ شامل تھے۔سیمینار کے اختتام پر بھارت کے خلاف ایک ریلی بھی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا ء نے بھارت کے خلاف اور بھارتی تسلط سے کشمیر کی آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔
4 5 8 9 10 11 12 13

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button