آزاد کشمیر
آزاد جموں وکشمیر کے سابق صدر سردار انور خان انتقال کر گئے
راولپنڈی 19جنوری (کے ایم ایس ) آزاد جموں وکشمیر کے سابق صدر جنرل (ر) سردارانور خان انتقال کرگئے ۔ وہ علالت کے باعث سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھے ۔ مرحوم 2001 سے 2006 تک آزاد جموں وکشمیر کے صدر رہے ۔
مرحوم کی تدفین کل ریس کورس قبرستان راولپنڈی میں کی جائے گی۔ سردار انور خان کا تعلق راولاکوٹ کے علاقے ٹائیں سے تھا ۔ وہ راولپنڈی میں رہائش پذیر تھے اور گزشتہ چند برسوں سے علیل تھے۔
ان کی وفات پر صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔ حکومت آزاد کشمیر نے انکے انتقال پر سوگ کیلئے آزاد کشمیر بھر میں ایک روزہ تعطیل کا اعلان کیا ہے۔