آزاد کشمیر

کشمیر کاز کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، راجہ نجابت

مظفرآباد14 دسمبر (کے ایم ایس) جموں و کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل (جے کے ایس ڈی ایم آئی) کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے تمام جماعتوں اور تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر کاز کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔
راجہ نجابت نے ستارہ پاکستان کا باوقار قومی اعزاز حاصل کرنے کے بعد مظفرآباد میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں اور تنظیموں سے کہا کہ وہ جموں وکشمیر کا پاکستان کیساتھ الحاق کے ذریعے تکمیل پاکستان کے لیے کام کرنے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے عملی اقدامات کیے جانے چاہئیں۔
استقبالیہ کا اہتمام حکومت آزاد کشمیر اور کشمیر لبریشن سیل/کمیشن کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ تقریب کی صدارت آزاد جموں و کشمیر حکومت کی پارلیمانی سیکرٹری اور وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کی ترجمان پروفیسر تقدیس گیلانی نے کی۔راجہ نجابت حسین نے کہا کہ وہ برطانیہ میں رہتے ہوئے 1980 سے مسلسل کشمیر کاز کے لیے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے تنازعہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں اور بھارت سے آزادی کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی عظیم قربانیوں کا بھی ذکر کیا۔
تقریب سے چیئرمین پرائم منسٹر ا مپلی مینٹیشنکمیشن راجہ منصور خان، ڈائریکٹر ایونٹس لبریشن سیل راجہ محمد اسلم خان، میڈیا کوآرڈینیٹر سردار علی شان، سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ر) محمد اکرم سہیل، ڈائریکٹر کشمیر کلچرل اکیڈمی فیضان مغل، سابق چیف سیکرٹری محمد اکرم سہیل نے بھی خطاب کیا۔ ڈی جی لبریشن سیل (خواتین ونگ) محترمہ نصرت شہزاد درانی، اے جے کے محکمہ تعلیم کی ڈائریکٹر (ر) جمشید نقوی اور حریت رہنماﺅں عزیر غزالی، مشتاق الاسلام اور دیگر نے خطاب کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button