مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت ظلم وجبر سے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا: ماس موومنٹ

indiaسرینگر21 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں جموں وکشمیر ماس موومنٹ نے کہاہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں مظالم کی انتہا کردی ہے اوربھارتی فوج نام نہاد محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کے دوران بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کررہی ہے جبکہ 5اگست 2019 کے بعد اب تک ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ماس موومنٹ کے سیکرٹری انفارمیشن شبیر احمدنے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ کئی روز سے سرینگر ،سوپور، کولگام، شوپیان اور پلوامہ میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے اورچادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں اذیتیں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا حریت رہنماوں اور کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں بند کیا گیا ہے جہاں انہیںجسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ انہیں بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔ ان کی غیر قانونی نظر بندی کو طول دینے کے لیے انہیںعدالتوں میں پیش نہیں کیا جا رہا ہے۔شبیر احمد نے کہاکہ بھارت ظلم وجبر سے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button