بھارت

راجستھان: سکھ شخص پر تشدد، بال کاٹ دیے گئے

جے پور23 جولائی (کے ایم ایس )بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع الور میں نامعلوم افراد نے ایک گردوارہ کے سابق گرنتھی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکے بال کاٹ دیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شب اس وقت پیش آیا جب گرو بخش سنگھ نامی سابق گرنتھی اپنی موٹر سائیکل پر موضع الاوڑا جا رہا تھا۔ ملزمان نے مدد حاصل کرنے کے بہانے انہیں روکا اور انکی آنکھوں میں مرچیں ڈال دیںجس کے بعد انکی مارپٹ کی گئی اور انکے بال کاٹ دیے گئے۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ گرنتھی گردوارہ میں سکھو ں کی مذہبی کتاب شری گروگرنتھ صاحب پڑھ کو سنانے والے شخص کو کہا جاتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button