بھارت

کینیڈین حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جی 20اجلاس کے انعقاد کا بائیکاٹ کرے، رکن پارلیمنٹ

download (1)اوٹاوا 16 دسمبر (کے ایم ایس) کینیڈا کی ”نیو ڈیموکریٹک پارٹی“ (این ڈی پی) کی رکن پارلیمنٹHeather McPherson نے کینیڈین حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ نریندر مودی حکومت کی طرف سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جی 20 اجلاس کے انعقاد کا بائیکاٹ کرے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ جی 20کی صدارت سنبھالے کے بعد بھارت نے مقبوضہ علاقے میں تنظیم کے اجلاسوں کے انعقاد کی کوششوں میں تیزی لائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اس وقت مسلمانوں، دلتوں، عیسائیوں ، سکھوں اور دیگر اقلیتوں کےخلاف مظالم نے خوفناک شکل اختیار کر لی ہے۔
انہوں نے ورلڈ سکھ آرگنائزیشن اور نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلمز کے نمائندوں کی ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ نریندر مودی کی حکومت ہندو قوم پرستی کو آگے بڑھا رہی ہے جس سے دوسروں کو خطرہ لاحق ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button