بھارت

اسلامی ممالک اور اداروں کی طرف سے بی جے پی قیادت کے گستاخانہ بیانات کی شدید مذمت

اسلام آباد 06جون(کے ایم ایس)
اسلامی ممالک اور اداروں نے بھارت کی حکمران جماعت کی سینئر قیادت کی طرف سے حضرت محمد ۖ خاتم النبیین کی شان میں گستاخانہ بیان کی شدید مذمت اور سخت احتجاج کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سعودی عرب نے اس بیان کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے عقائد اور مذاہب کے احترام پر زور دیا۔قطر نے بھارتی سفیر کو اپنی وزارت خارجہ طلب کیا اور توہین آمیز بیان پر بھارت سے کھلے عام معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔کویت نے بھی بھارتی سفیر کو طلب کیا اور خلیج میں سوشل میڈیا پر بھارتی مصنوعات کی بڑے پیمانے پر بائیکاٹ کی اپیل کی۔ایران نے بھی تہران میں بھارت کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا اور توہین آمیز بیانات پر سخت احتجاج کیا۔اس موقع پر ایران کے نائب وزیر خارجہ نے بھارتی سفارتکار کو ایرانی حکومت اور عوام کی طرف سے اِس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ سے آگاہ کیا۔اسلامی تعاون تنظیم نے کہا کہ یہ بیانات بھارت میں اسلام کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے بھی بھارتی حکام کے بیانات کی مذمت کیلئے ایک بیان جاری کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button