بھارت

کرناٹک:مسلم طالبات کی حمایت میں حیدرآباد کےانوارالعلوم کالج کے طلبہ کا احتجاج

hijabحیدرآباد 09فروری ( کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی کے خلاف اور باحجاب طالبات سے اظہاریکجہتی کیلئے حیدر آباد کے انوار العلوم کالج کے طلبہ اور طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حیدر آباد کے علاقے ملے پلی میں واقع انوارالعلوم کالج کے طلبہ اور طالبات نے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے اور بینراٹھا رکھے تھے جن پر انگریزی میں نعرے درج تھے ”حجاب مسلم خواتین کا دستوری حق ہے اور ان سے اس حق کو کوئی چھین نہیں سکتا”۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button