مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی کی فسطائی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو مقتل میں تبدیل کردیا ہے، نیشنل فرنٹ

 

سرینگر07اکتوبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل فرنٹ نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے بے گناہ کشمیریوں کے مسلسل قتل، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور جبر و استبدادکے دیگر ہتھکنڈوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی قیادت میں فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے کو مقتل میں تبدیل کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں وکشمیر نیشنل فرنٹ کے ترجمان شفیق الرحمن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں بے گناہ لوگوں کو دن دیہاڑے قتل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معروف کیمسٹ مکھن لال بندرو کے حالیہ قتل میں بھی بھارتی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے جو 1990 سے اس قسم کی شیطانی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جس کا مقصد کشمیری مسلمانوں اور علاقے کی اقلیتوں کے درمیان خلا پیدا کرنا ہے ۔ انہوں نے مکھن لال بندرو کے قتل کی کسی عالمی ادارے سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے منصفانہ تحقیقات ضروری ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button