مقبوضہ جموں و کشمیر

دہلی کی عدالت نے جھوٹے الزام میں گرفتار کشمیری کو ضمانت منظورکرلی

نئی دہلی21دسمبر(کے ایم ایس) دہلی کی ایک عدالت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل سے تعلق رکھنے والے ایک امام مسجد جاوید احمد لون کی ایک جھوٹے مقدمے میں ضمانت منظورکرلی ہے۔
بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے اپنی چارج شیٹ میں الزام لگایا تھا کہ جاوید احمد لون جماعت اسلامی کے رکن ہیںجو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔جاوید لون کو 15فروری 2022کو گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ گاندربل کی ایک مسجد میں امامت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button