مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے: ایمپلائز موومنٹ

 

kashmir

سرینگر03اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایمپلائز موومنٹ نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری قتل و غارت کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر ایمپلائز موومنٹ کے جنرل سیکریٹری جنید الاسلام نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ جموںو کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کر رہا ہے لیکن کشمیری عوام ان ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ی نوجوان ایک مقدس مقصد کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ جنیدالاسلام نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں کی وجہ سے تنازعہ کشمیر کو اس وقت بین الاقوامی سطح پر مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموںپر زور دیاکہ وہ مقبوضہ جموںو کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات اور کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی کا نوٹس لیں اور تمام حریت پسند رہنماﺅں اورکارکنوں کورہا کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ جنید الاسلام نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button