مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں دل کا دورہ پڑنے سے ایک اوربھارتی فوجی کی موت

جموں15مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے علاقے ساوجیاں میں ایک اور بھارتی فوجی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا جوگزشتہ چند دنوں میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی اس طرح کی پانچویں موت ہے۔
ساوجیاں میں بھارتی فوج کے ایک نائیک سنیل کمار کو ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کی ایک ٹیم ضروری تفصیلات جمع کرنے کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے۔اس دوران ایک پولیس افسرنے بھی بھارتی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل بارڈر سیکیورٹی فورس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر جس کی شناخت بی ایل جونکو کے نام سے ہوئی ہے، 13مارچ کو پونچھ کے علاقے مینڈھر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیاتھا۔ بھارتی فوج کا ایک کرنل آر ایس کڈواسارا7مارچ کو لداخ کے علاقے لہہ میں،سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک کانسٹیبل 6مارچ کو سرینگر کے علاقے لیتہ پورہ میںاور ایک کرنل جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، 3مارچ کو ضلع بارہمولہ میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیاتھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button