اتر پردیش:بی جے پی حکومت مدرسہ بورڈ پر جمعہ کے بجائے اتوار کو ہفتہ وار چھٹی کرنے پردباﺅڈال رہی ہے
لکھنو، 22 دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش میں بی جے پی حکومت مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پر جمعہ کے بجائے اتوار کے روز ہفتہ وار چھٹی کرنے پر دباﺅ ڈال رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بورڈ کے چیئرمین افتخار احمد جاوید نے بی جے پی حکومت کی ہدایت کے بارے میں مدارس کی اساتذہ کی انجمن کو آگاہ کیا جس نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے بجائے اتوار کی ہفتہ وار چھٹی سے غلط پیغام جائے گا تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ جنوری میں بورڈ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔اساتذہ کی انجمن مدارس عربیہ کے اتر پردیش کے جنرل سکریٹری دیوان صاحب زمان نے کہا کہ جمعہ کی نماز کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں اور اسی لیے جمعہ کے دن مدارس میں چھٹی ہوتی ہے۔
اتر پردیش کی بی جے پی حکومت مدارس کے حکام پر ہندوتوا کے رہنما خطوط کے مطابق نصاب کو تبدیل کرنے کے لیے بھی دباو¿ ڈال رہی ہے