بھارت

کینیڈین پولیس بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں بھارتی ہاتھ کی تحقیقات کر رہی ہے

Law enforcement officers secure a square following a protest against the court verdict of a leading rights activist in Ufa
Law enforcement officers secure a square following a protest against the court verdict of a leading rights activist in the city of Ufa in the Republic of Bashkortostan, Russia January 19, 2024. REUTERS/Stringer

اوٹاوا :کینیڈا میں پولیس بھتہ خوری اور دیگر جرائم کی ایک سیریز کی تحقیقات کر رہی ہے جنکے بارے میں پولیس کا خیال ہے کہ ان میںایک مشتبہ بھارتی شخص کا ہاتھ ہے ۔ یہ جرائم ایڈمنٹن، البرٹا شہروں میں کیے جا رہے ہیں اور جرائم پیشہ افراد جنوبی ایشیائی مالدار لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایڈمنٹن پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس اکتوبر سے رواں برس جنوری کے درمیان اب تک اسکے پاس ایسے 27 واقعات درج کیے گئے ہیں، جن میں بھتہ خوری، آتش زنی اور فائرنگ شامل ہیں۔
ایڈمنٹن پولیس انسپکٹر لانس پارکر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں یہ یقین ہے کہ یہ سلسلہ مقامی افراد کے ایک گروپ نے انجام دیا ہے جس کی ہدایت بھارت میں ایک مشتبہ شخص نے دی ہے۔ پارکر نے کہا کہ پولیس نے آتش زنی اور آتشیں اسلحے کے جرائم کے سلسلے میں چھ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے ان جرائم میں بھارتی تعلق پر مزید تبصرہ کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ کینیڈا کی وفاقی پولیس اور رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم کی جانب سے گزشتہ برس برٹش کولمبیا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی حکومتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد بھارت اور کینیڈا کے تعلقات میںانتہائی کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button