مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنے نوآبادیاتی منصوبے کو تیز کردیا
سرینگر18جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںنریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے اپنے نوآبادیاتی منصوبے کو تیز کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی کی بی جے پی حکومت نے اپنے تازہ ترین اقدام میںمقبوضہ جموں وکشمیر میں انسداد تجاوزات مہم کے نام پر مقامی لوگوں بالخصوص مسلمانوں کی زمینیں اور جائیدادیں چھیننا شروع کر دیا ہے۔ قابض حکام نے ایک حالیہ حکم نامے میں بقو ل ان کے ریاستی اراضی کوقابضین سے واگزارکرانے کی آڑ میں ریونیو حکام اور ڈپٹی کمشنروں سے کہا ہے کہ وہ رواں ماہ کے آخر تک ایسی تمام اراضی کو واگزار کرائیں۔ اصل مقصد مقامی لوگوں سے زمین چھین کر غیر کشمیریوں کودینا ہے تاکہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کیاجائے۔اسی مہم کے ایک حصے کے طور پر قابض حکام نے ضلع بارہمولہ میں اوڑی کے مقامی باشندوں کو تین دن میں زمین خالی کرنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ ایک سرکاری نوٹس میں حکام نے ضلع کے علاقوں اوڑی اور بونیار کے لوگوں سے کہا کہ وہ تین دن کے اندر زمین خالی کر دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔