بھارت

جھار کھنڈ: مسلح افراد کی فائرنگ میں اداکارہ ہلاک

کولکتہ 29دسمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ہائی وے پر جھارکھنڈ کی ایک اداکارہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ریا کماری کو مغربی بنگال میں ایک ہائی وے پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔اداکارہ کے شوہر پرکاش کمار نے جو فلم پروڈیوسر ہیں کہاہے کہ مسلح افراد نے ان پر اس وقت حملہ کیا جب وہ رانچی سے کولکتہ جا رہے تھے۔ پرکاش کمار گاڑی چلا رہے تھے اور انکی  بیٹی بھی ان کے ہمراہ تھی ۔ پولیس کو دیے گئے اپنے بیان کے مطابق، اس نے ضلع ہاوڑہ کے علاقے بگنان میں مہیشریکھا پل کے قریب گاڑی روکی توقریب سے تین مسلح افرادنکل آئے اور مزاحمت کی کوشش کے دوران ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے ریاکماری شدید زخمی ہو گئی۔جس کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہو گئے ۔بعدازاں پولیس موقع پر پہنچی اور فوری طور پر ریا کو ہسپتال منتقل کیاگیا۔ تاہم اس وقت تک وہ مر چکی تھی۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button