بھارت

بھارتی سپریم کورٹ نے تعلیمی اداروں میں یکسان ڈرس کوڈ کے حوالے سے عرضداشت مسترد کردی

نئی دہلی16ستمبر( کے ایم ایس) بھارتی سپریم کورٹ نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں یکسان ڈرس کوڈ کے نفاذ کے حوالے سے دائر عرضداشت پر سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے خارج کر دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے صاف کہا کہ یہ معاملہ ایسا ہرگز نہیں کہ جس کے لیے عدالت کا دروزاہ کھٹکھٹایا جائے۔ یہ عرضداشت سپریم کورٹ کے وکیل اشونی اپادھیائے کے بیٹے اور قانون کے طالب علم 18 سالہ نکھل اپادھیائے نے دائر کی تھی۔عرضداشت میں کہا گیا تھاکہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی جانی چاہئے کہ وہ تمام منظور شدہ تعلیمی اداروں کے لیے ڈریس کوڈ کو نافذ کریں۔ درخواست گزار نے دلیل دی تھی کہ اس سے ملک میں مساوات، سماجی اتحاد اور وقار کو یقینی بنانا ممکن ہو سکے گا اور ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو تقویت ملے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button