مقبوضہ جموں و کشمیر

تحریک حریت کے قائم مقام چیئرمین کی دوبارہ گرفتاری کی مذمت

اسلام آباد 08اکتوبر (کے ایم ایس )
تحریک حریت جموں و کشمیر کے کنوینر غلام محمد صفی نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے پارٹی کے قائم مقام چیئرمین امیر حمزہ کی دوبارہ گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے انہیں گرفتار کر کے بانڈی پورہ پولیس سٹیشن میں نظربند کردیا ہے ۔امیر حمزہ کو تقریباً ایک ماہ قتل غیر قانونی نظر بندی سے رہا کیا گیا تھا۔غلام محمد صفی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت قتل،گرفتاریوں،خوف و دہشت اور دیگر اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کواپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا۔ انہوں نے تحریک آزادی کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button