مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریونیورسٹی نے کل ہونے والے امتحانات شدید برفباری کے باعث ملتوی کردیے

سرینگر31جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیر یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس، ایل ایل بی اور بی اے ایل ایل بی کے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں جو یکم فروری 2023یعنی بدھ کو ہونے والے تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ماجد زمان نے بتایا کہ برفباری والے علاقوں سے تعلق رکھنے والے جموں وکشمیرکے طلبا ء نے شدید برف باری کی وجہ سے رسائی نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے امتحانات ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا بعد میں الگ سے اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button