بھارت

این سی پی نے مودی حکومت کے کھوکھلے وعدوں کا 2022 کا وائٹ پیپر جاری کیا

ممبئی 03جنوری(کے ایم ایس)نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)نے 2022 کے اختتام پر نریندر مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کے کھوکھلے وعدوںپر ایک وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔
این سی پی کے چیف ترجمان مہیش تاپسے نے کہا کہ ”اب وقت آگیا ہے کہ قوم بی جے پی حکومت کے وعدوں پر اس کا محاسبہ کرے“۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت سمیت بھارتی عوام سے کئے گئے وعدوں میں بری طرح ناکام رہی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ملک کی جی ڈی پی 2022میں 10فیصد اضافے کے وزیر اعظم مودی کے وعدے کے مقابلے میں 6.5فیصد پر ہے، کسانوں کی آمدنی کمی آئی ہے، اور 100فیصد آبپاشی کاہدف حاصل نہیں ہوا ہے۔مہیش تاپسے نے بھارتی حکومت سے سوال کیاکہ 2022 میں سب کے لیے مکانات کے وعدے کا کیا ہوا؟ غذائی قلت کے خاتمے، تمام گاﺅں تک بجلی کی رسائی اور کی پنچایتوں سے روابط، سب کے لیے ڈیجیٹل خواندگی اور دیگر دعوﺅں کا کیا بنا؟ ۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت نے بڑے قرض لینے والوں یا گھپلے کرنے والوں کے 10لاکھ کروڑ روپے کے بینک قرضوں کو معاف کر دیا ہے، لیکن یہ فائدہ غریب کسانوں اور چھوٹے تاجروں تک نہیں پہنچایا گیا، جبکہ قرض کے لیے ایس ایم ای اسکیمیں صرف کاغذوں پر ہی رہ گئی ہیں کیونکہ بینک رقم فراہم کرنے کیلئے انکار کرتے ہیں۔ این سی پی کے ترجمان کے مطابق "صرف 2022 میں، تقریبا 200,000 بھارتیوں نے اپنی بھارتی شہریت ترک کرکے دوسرے ممالک کی طرف ہجرت کی ہے۔این سی پی لیڈر نے کہا کہ سال 2022 کو لوگوں کے لیے ایک یاد دہانی کے طور پر کام کرنا چاہیے کہ کس طرح مودی حکومت تمام محاذوں پر کارکردگی دکھانے میں بری طرح ناکام رہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button