مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوج نے کشمیریوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے، خواجہ فردوس

 

سرینگر 09اکتوبر(کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ کے چیئرمین خواجہ فردوس نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے بڑے پیمانے پر قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض فوج نے کشمیریوںکا جینا دو بھر کردیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خواجہ فردوس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کو جان لینا چاہیے کہ وہ طاقت کے بل پر کشمیریوں کو حق خود ارادیت کے حصول کی جائز جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں کر سکتا۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری اپنی مقدس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے کیونکہ انہوں نے اس تحریک کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جنہیں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ خواجہ فردوس نے کہا کہ جب تک تنازعہ کشمیر کو اقوا م متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوںنے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پرزور دیا کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوںکا نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔ خواجہ فردوس ضلع اسلام آباد اور سرینگر میں شہید ہونے والے دو کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button