مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر کی عدالت نے حریت رہنما کے خلاف مقدمے کی سماعت ملتوی کرد ی
سرینگر10مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کی ایک عدالت نے آج غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنما فاروق احمد ڈار کے خلاف مقدمے کی سماعت ملتوی کر دی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر کی سیشن عدالت نے حریت رہنما کے خلاف درج مقدمے کی سماعت اس وقت ملتوی کر دی جب درخواست گزار کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود پولیس نے انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ فاروق احمد ڈار کے خلا ف کشمیری پنڈت ستیش تکو کے مبینہ قتل کے مقدمے کی کارروائی تقریبا 31سال بعد شروع ہوئی جب ان کے اہل خانہ نے عدالت میں درخواست دائر کی۔بھارتی سپریم کورٹ اس مقدمے میں حریت رہنما کو پہلے ہی ضمانت دے چکی ہے۔