مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے بھدرواہ میں نو مسلمان نوجوان گرفتارکرلئے
جموں15جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی پولیس نے جموں خطے کے قصبے بھدرواہ میں نو مسلمان نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار نوجوان گزشتہ ہفتے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنمائوں کی طرف سے حضورپاک ر ۖ کے بارے میں گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کرنے والوں میں شامل تھے۔
دریں اثناء بھدرواہ قصبے میں آج ساتویں روز بھی کرفیو جاری ہے جبکہ انتظامیہ نے کشتواڑ قصبے میں چند گھنٹوں کے لیے کرفیو میں نرمی کی ہے۔راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ ، بھارتیہ جنتا پارٹی اور بنجرنگ دل سمیت ہندوتوا تنظیموں کے کارکنوں نے مسلمانوں پر اس وقت حملہ کیا جب انہوں نے بی جے پی لیڈروں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کیا۔ بعد میں قابض حکام نے بھدرواہ ، کشتواڑ اور جموں خطے کے دیگر علاقوں میں کرفیو لگا دیا۔