مقبوضہ جموں و کشمیر
کشمیری کل تجدید عہد کیلئے سیدعلی گیلانی کی قبر کی طرف مارچ کریں گے
سرینگر 09 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کل بروز جمعہ کو ”تجدید عہد ”کیلئے بزرگ حریت رہنماء سیدعلی گیلانی کی قبر کی طرف مارچ کی کال دی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ کال کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے بزرگ حریت رہنما شہیدسید علی گیلانی کی دوران حراست وفات کے خلاف جاری کئے گئے احتجاجی کیلنڈر کاحصہ ہے ۔ کل جامع مسجد حیدر پورہ میںنماز جمعہ اداکی جائے گی اور لوگ حیدر پورہ کی طرف مارچ کریں گے جبکہ حیدر پورہ کے لوگ اس سلسلے میں ضروری انتظامات کریں گے ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کل سیدعلی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بڑی تعداد میں حیدرپورہ میں اکھٹے ہوں ۔