مقبوضہ جموں و کشمیر

گورنر انتظامیہ نے جموں وکشمیرکو غیرمعمولی تاریکی میں ڈبو دیا ہے:نیشنل کانفرنس

جمو ں 08 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںنیشنل کانفرنس کے رہنما علی محمد ساغر نے کہاہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ علاقے کے لوگوں کی طرف سے دیکھی جانے والی اب تک کی بد ترین انتظامیہ ہے جس نے کشمیری عوام کو غیر معمولی اندھیرے میںڈبودیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علی محمد ساغر نے جموں کے علاقے بھاون میں ایک پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی طرف سے گورنر منوج سنہا کی قیادت میں چلائی جانے والی پراکسی حکومت ہر شعبے میں ناکام رہی ہے جس نے علاقے کے لوگوں کو مصائب کے سمندر میں پھنسا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدانتظامی کے عروج کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ آج کشمیری عوام اپنی بقا کے لیے بنیادی ضروریات اور سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں۔علی ساغر نے کہا کہ مختلف ملازمتوں کی بھرتیوں میں سکینڈل گورنر انتظامیہ کی پہچان بن چکے ہیں اور اس طرح کشمیری نوجوانوں کا مستقبل تباہ کیاجا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button