مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :صحافی تنظیموں کیطرف سے ”کشمیر پریس کلب“ کی فوری بحالی کا مطالبہ

سرینگر 20 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صحافتی تنظیموں نے کشمیر پریس کلب کو جلد از جلد بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صحافیوں کی دس تنظیموں کے اراکین نے” کشمیر میڈیا کولیشن “ کے بینر تلے ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان میں صحافیوں کے ایک نام نہادگروپ کی طرف سے پریس کلب پر زبردستی قبضے کی کوشش اور اس کے بعد انتظامیہ کی طرف سے کلب کو بند کرنے کی مذمت کی۔ اجلاس میں صحافیوں کی تنظیموں نے رجسٹریشن اتھارٹی سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا کہ اس نے کن بنیادوں پر کلب کی دوبارہ رجسٹریشن روک دی ہے ۔ بیان میں کشمیر پریس کلب کی جلد از جلد بحالی کے لیے تمام راستے تلاش کرنے کا عزم کیا۔اجلاس میں کلب کی آخری منتخب 11 رکنی باڈی کو کشمیر پریس کلب کی بحالی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کے بارے میں صحافی اداروں کو بریف کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا۔اجلاس میں کشمیر پریس کلب کی بندش کے خلاف آواز اٹھانے پر بھارتی اورعالمی صحافتی اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا، پریس کلب آف انڈیا اور ممبئی پریس کلب سمیت کئی صحافیوں کی تنظیموں نے اس ہفتے کے شروع میں کشمیر پریس کلب کے قبضے پرافسوس کا اظہار کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button