مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: بارہمولہ میں شراب کی دکان پر دستی بم سے حملہ، ایک شخص ہلاک چار زخمی
سرینگر 17مئی (کے ایم ایس)غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں منگل کی شام کو بارہمولہ قصبے میںنامعلوم افراد کی طرف سے شراب کی ایک دکان پر دستی بم کے حملے میں ایک شخص ہلاک اورچاردیگر زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قصبے کے علاقے دیوان باغ میںایک نامعلوم شخص خریدار کے بھیس میں نئی کھلنے والی شراب کی ایک دکان میںداخل ہوگیا اور دستی بم پھینکا جس سے ایک شخص ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع نے صحافیوں کو بتایا کہ نامعلوم شخص نے آج شام وائن شاپ پر گرینیڈ پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایک پولیس افسر نے دستی بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کو محاصرے میں لے کرحملہ آور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔