مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر:پلوامہ میں عمررسیدہ شخص چلتی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

سرینگر20جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ضلع پلوامہ میں ایک عمررسیدہ شخص چلتی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ محمد افضل نامی ایک بزرگ شخص بدھ کے روز پنزگام-بجبہاڑہ سیکشن کے قریب چلتی ٹرین کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں ریلوے پولیس نے محمد افضل کی میت کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button