بھارت

بھارت : ”انسانی قربانی“ کی سفاکانہ رسم کے تحت نابالغ لڑکے کا سر قلم ِ

نئی دہلی 12 جنوری (کے ایم ایس) بھارت میں انسانی قربانی کی سفاکانہ رسم کے ایک اور واقعے میں ایک نو سالہ لڑکے کا سر قلم کر دیا گیا ۔
یہ اندوہناک واقعہ مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا نگر حویلی میں پیش آیا ۔پولیس نے بتایا کہ ریاست گجرات کے پڑوسی علاقے ولساڈ ضلع میں واپی شہر کے قریب دامن گنگا نہر میں قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے کی سرکٹی لاش ملی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ لڑکا گزشتہ سال 29 دسمبر کو یونین ٹیریٹری کے دادرا اور نگر حویلی ضلع کے سیالی گاو¿ں سے لاپتہ ہوگیا تھا، جس کے بعد 30 دسمبر کو سلواسا پولیس اسٹیشن میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق لڑکے کا سراغ لگانے کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں لیکن واپی میں اس کی تفصیل سے مماثل ایک بغیر سر کے لاش ملی۔
پولیس نے اس معاملے میں ایک نوعمر لڑکے سمیت تین افراد کو گرفتار کیاہے جنہوں نے تفتیش کے دوران نکشاف کیا ہے کہ انہوں نے لڑکے کو 29 دسمبر کو سائلی گاوں سے اغوا کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نابالغ لڑکے کو تنتر منتر (جادوئی عمل )کے نتیجے میں رقم ملنے کی امید میں قتل کر دیا گیا۔
ایسا ہی ایک خوفناک واقعہ گزشتہ برس اکتوبر میں ریاست مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں پیش آیا تھاجب ایک نوجوان نے تنتر منتر سیکھنے کے لیے ایک 9 سالہ بچی کو ’انسانی قربانی‘ کے طور پر قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button