بھارت

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑ ھ گئی، سکول بند

 

India polocin

نئی دلی:بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور سکولوں کو دو دن کے لیے بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 2 کروڑ آبادی والے نئی دلی ے بعض حصوں میں جمعہ کو ایئر کوالٹی انڈیکس 480 ریکارڈکیا گیاجسے 50کی سطح پر ہی نارمل سمجھا جاتا ہے جبکہ 400سے 500کی حد تک پہنچنے پر یہ لوگوں کی صحت کوبری طرح متاثر کر نا شروع کر دیتا ہے۔رپورٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں اضافے کو درجہ حرارت میں کمی ، تعمیراتی سرگرمیوں سے اٹھنے والی دھول ، گاڑیوں کے دھوئیں اور فصلوں کی باقیات کو جلانے کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو نئی دلی کے متعدد شہریوں نے آنکھوں میں جلن اور گلے میں خارش جیسی تکالیف کی شکایت کی جبکہ فضائی آلودگی بڑھنے کی وجہ سے فضا کا رنگ سرمئی ہو گیا۔بھارتی دارلحکومت میں حکام کے حکم پرپرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں کو جمعہ اور ہفتہ دودنوں کیلئے بند کردیاگیا ہے ، جبکہ بیشتر تعمیراتی کاموں کو معطل کر دیا گیا ہے۔شہر میں ایئر پیوریفائر فلٹرز کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ نئی دلی میں آئندہ پیر کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ کا میچ بھی شیڈول ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button