بھارت
مودی حکومت جموں وکشمیر کے ساتھ مسلسل دھوکہ دہی کررہی ہے :کانگریس
نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ نریندر مودی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر کے ساتھ مسلسل دھوکہ دہی کررہی ہے اور لیفٹیننٹ گورنر کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ اس کے دورحکومت میں آئین کے قتل کی ایک اور مثال ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے کہا کہ اس اقدام کے دو نتائج ہوسکتے ہیں: مقبوضہ جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے میں تاخیر یا نئی منتخب حکومت کو لیفٹننٹ گورنر کے رحم و کرم پر چھوڑنا۔کھرگے نے اسے جموں وکشمیر کے ساتھ دھوکہ دہی قرار دیا۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ مستقبل قریب میں جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔