بھارت :بی جے پی نے حجاب معاملے پر فیصلہ سنانے والے جج کو ”نئی دلی بین الاقوامی ثالثی کمیشن“ کاچیئرمین بنا دیا
نئی دلی23دسمبر( کے ایم ایس)بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کی فسطائی بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس ہیمنت گپتا کی ریٹائرمنٹ کے دو ماہ بعد انہیں”نئی دلی بین الاقوامی ثالثی مرکز(این ڈی ای اے سی) کا چیئرمین مقرر کر لیا ہے ۔
جسٹس ہیمنت گپتا نے ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے خلاف دائر عرضی خارج کر دی تھی ۔ انہوں نے کرناٹک کے دارلحکومت بنگورو کے عیدگاہ میدان میں گنیش چتر تھی کا تہوار منانے کی بھی اجازت دی تھی۔
بی جے بی حکومت کی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے 19دسمبر کو جسٹس گپتا کی تقرری کی منظوری دی ۔ وہ سولہ اکتوبر کوریٹائرڈہوئے تھے۔انہوں نے اپنی ریٹائر منٹ سے محض تین روز قبل حجاب مقدمے کے حوالے سے کرناٹک ہائیکورٹ کے 15مارچ کے فیصلے کے خلاف دائر عرضداشت خارج کرتے ہوئے حجا ب پر عائد پابندی کو ہٹانے سے انکار کردیا تھا۔بنچ میں شامل جسٹس سدھا نشو دھولیا نے جسٹس ہیمنت گپتا سے اختلاف کیا تھا۔جسٹس ہیمنت اس بنج کا بھی حصہ رہے ہیں جس نے رواں برس اگست میں ہندوﺅں کے گنیش چترتھی میلے کی تقریبات کیلئے بنگلورو کے علاقے چامراج پیٹ میں واقع عید گاہ میدان کو استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔