آزاد کشمیر

چیئرمین فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کی طرف سے یواین نیوز کے اردو ورژن کے اجراء کا خیرمقدم

WhatsApp Image 2023-01-12 at 8.10.56 PMعالمی ادارے کو کشمیریوں سے 73برس قبل کئے گئے اپنے وعدے کو بھی پورا کرنا چاہیے

اسلام آباد 12جنوری(کے ایم ایس)
چیئرمین فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل غزالہ حبیب اور حریت رہنما عبد الحمید لون نے یو این نیوز کے اردو ورژن کے اجرا کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے اقوام متحدہ کی دنیا بھر میں اردو زبان کے سامعین تک رسائی کو وسعت ملے گی اور متعدد زبانوں میں اس کے ابلاغ کے تنوع کو فروغ دے گا۔
غزالہ حبیب اور عبدالحمید لون نے ایک بیان میں کہاکہ اقوام متحدہ نے جنوب ایشیائی باشندوں کے لئے خصوصی طور پر اردو ورژن کا اجرا کیا ہے جو اس بات کا غماز ہے کہ اقوام متحدہ جنوب ایشیائی ممالک کے مسائل پر سنجیدگی سے توجہ مرکوز کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسی طرح عالمی ادارے کو کشمیریوں سے 73سال قبل کیے گئے اپنے وعدے کا پاس بھی رکھنا چاہیے۔ جس کے تحت 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے کی ضمانت دی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اس حق سے انکار دراصل انسانی آزادی، انسانی حقوق کے تحفظ و فروغ کے عالمی کنونشنز سے بھی انکار ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے اپنے یو این نیوز کا اردو ورژن لانچ کیا ہے، جو کہ خبروں کی کوریج اور اقوام متحدہ سے متعلقہ مسائل پر گہرائی سے معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک کثیر لسانی پورٹل ہے ۔اس پورٹل میں روزانہ کی خبروں کی اپ ڈیٹس اور ویڈیوز، فیچرز، تصویری مضامین، موضوعاتی فوکس پیجز، اور اقوام متحدہ کے عہدیداروں اور وکلا کے انٹرویوز شامل ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ کے مقاصد کے لیے چھ سرکاری زبانوں – عربی، چینی، انگریزی، فرانسیسی، روسی اور ہسپانوی میں اپنی آواز دی ہے۔

یو این اردو خبروں کے لیے نیچے لنک پر کلک کریں۔

https://news.un.org/ur

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button