آزاد کشمیر

حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں کشمیری نوجوان فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں : راجہ نجابت

مظفرآباد14جنوری(کے ایم ایس) جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کے بنیادی حق ، حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں کشمیری نوجوان بنیادی اور فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ نوجوانوں کی آواز کو دنیا میں توجہ سے سنا جاتا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق راجہ نجابت حسین نے مظفرآباد کے دورے کے دوران اسکالر یوتھ فورم اور جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت دنیا بھر میں بھارت کے گھنا ئونے چہرے کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے ہمیں آپس میں تعاون اور اشتراک سے آگے بڑھنا ہو گا۔ راجہ نجابت حسین اورڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹریاسمین ڈار نے برطانیہ اور یورپ میں مسئلہ کشمیر پر کیے جانے والے کام،ارکان پارلیمنٹ اور ذرائع بلاغ کے نمائندوں سے رابطوںاورکشمیریوں کے حق خودارادیت کو اجاگرکرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے ا سکالر یوتھ فورم اورا سکالرز فائونڈیشن کے عہدے داروں کو آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو تحریک کے پروگرام میں باضابطہ شریک کرنے کی ضرورت ہے۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ ان کی تنظیم کشمیری عوام کے بنیادی حق خودارادیت کے لیے گزشتہ 30سال سے برطانیہ ،یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک کے علاوہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے نوجوانوں اور خواتین کی مختلف تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم اور بربریت کو دنیا بھرمیں بے نقاب کرنے میں خواتین ہراول دستے کا کردار ادا کر سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری تنظیم تحریک حق خودارادیت نے اس وقت تک مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جو اہداف کامیابی سے حاصل کیے ہیں ان میں خواتین کا بنیادی کردار رہا ہے۔ا سکالرز فائونڈیشن اور اسکالریوتھ فورم کے ذمہ داران نے ا پنی تنظیم کے مستقبل کے منصوبوں سے راجہ نجابت حسین اور ان کی ٹیم کو آگاہ کیا۔ راجہ نجابت حسین نے اجلاس میں اسکالرز فائونڈیشن کے بے مثال کام کو سراہااورمستقبل میں مل کر کام کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ اجلاس کے آخر میں معززمہمانوں کو اعزازی شیلڈز سے نوازاگیا۔ راجہ نجابت حسین نے اسکالر یوتھ فورم کے نومنتخب عہدے داران اورکابینہ ارکان سے حلف وفاداری بھی لیا۔ کنول حیات کشمیری اور شکیل عباسی بھی یاسیمین ڈار کی ٹیم میں شامل تھے۔چیئرمین اسکالرز فائونڈیشن افتخار حسین کاظمی،ا سکالر یوتھ فورم کے صدر حسن عسکری، پرنسپل اسکالرز کالج آف سائنسزسمیعہ صدیق ، سینئر نائب صدر اسامہ بن حسن ،نائب صدر نور العین فاطمہ، جنرل سیکریٹری عمیر چوہدری،ڈپٹی جنرل سیکریٹری سیدہ نور فاطمہ، سیکریٹری فائنانس شعیب قریشی ،ڈپٹی سیکرٹری فنانس عمارہ عباسی ،ایونٹ کوآرڈینیٹرحمزہ خواجہ ، ڈپٹی ایونٹ کوآرڈینیٹرسنابل عباسی اورسیکرٹری سپورٹس احمد بھٹی نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button