مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت : مسلمان تاجر پر ہندو انتہاپسندوں کاتشدد،”جے شری رام” کا نعرہ لگانے پرمجبور

muradabad

مرادآباد14جنوری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مرادآباد سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان کاروباری شخصیت عاصم حسین کو ہندو انتہاپسندوںکے ایک ہجوم نے شدید تشددکا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پدماوت ایکسپریس ٹرین کے ذریعے دہلی سے مرادآباد آتے وقت ہندو انتہاپسندوں نے عاصم حسین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس کے بعد ریلوے پولیس نے دو ملزمان کو بریلی اسٹیشن سے گرفتار کر لیاہے۔ عاصم حسین نے بتایا کہ وہ پیتل کا کاروبار کرتے ہیں اور اسی سلسلے میں دہلی گئے تھے۔ واپس لوٹتے وقت وہ پدماوت ایکسپریس کے عام ڈبے میں سوار تھے۔جب ٹرین ہاپوڑ اسٹیشن پر رکی توکچھ نوجوان ٹرین پرسوار ہو گئے جنہوں نے چلتی ٹرین میں ان کو زدوکوب کرنا شروع کردیا۔عاصم حسین نے بتایاکہ حملہ آوروں نے ان کی داڑھی کھینچی اور انہیں چور قرار دے کر تشدد کا نشانہ بنایا۔عاصم نے بتایاکہ حملہ آوروں نے مجھے ”جے شری رام کا نعرہ لگانے”کے لئے کہا اور جب میں نے ایسا کرنے سے انکار کیا تو ہندو انتہاپسندوں نے میرے کپڑے اتار دیے اور بیلٹ سے بری طرح مارنا شروع کر دیا اور مجھے اس حد تک زدوکوب کیا کہ میںبے ہوش ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے وقت ٹرین کے ڈبے میں کافی لوگ موجود تھے لیکن کسی نے انہیں بچانے کی کوشش نہیں کی اور غنڈے انہیں مارتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ جب ٹرین مرادآباد اسٹیشن کے قریب پہنچی تو پلیٹ فارم سے پہلے ہی کسی نے انہیں ٹرین سے باہر پھینک دیا۔عاصم حسین نے بتایاکہ میںرات کو ایک جاننے والے کی مدد سے گھر پہنچا۔ انہوں نے کہاکہ خوف کی وجہ سے میں نے واقعے کی پولیس میں شکایت بھی درج نہیں کرائی لیکن کسی نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہے۔ادھر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثرہ تاجر نے مرادآباد جی آر پی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شکایت درج کرا دی ہے۔
دریں اثناء کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے مراد آبادکے صدر وقیع رشید نے ایک بیان میں واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button